پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے .

:خلاصہ

  1. پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15
  2.  ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 5828 متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
  3. ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 335ہے جبکہ 3706 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اموات کے اعتبار سے خیبر پختونخوا بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
  4. گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ خود ساختہ تنہائی میں چلے گئے ہیں۔
  5. وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو کورونا ریلیف فنڈ کے لیے منعقد کیے جانے والے ٹیلی تھون میں کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شناخت کے لیے آئی ایس آئی کا نگرانی کا نظام استعمال کیا جا رہا ہے۔
  6. وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نو مئی تک بڑھا دیا ہے۔

Comments