اگرچہ دنیا بھر میں دو لاکھ سے زیادہ لوگ کووڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں مگر ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی ہے جو اس بیماری کا علاج کرنے میں ڈاکٹروں کی مدد کر سکے۔
تو فی الحال ہم کورونا وائرس کے علاج کی دوا کی تیاری سے کتنا دور ہیں؟
علاج ڈھونڈنے کے لیے کیا کام ہو رہا ہے؟
- پوری دنیا میں 150 سے زیادہ ادویات پر تحقیق ہو رہی ہے۔ ان میں سے اکثر وہ ہیں جو پہلے ہی مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہو رہی ہیں اور اب وائرس کے خلاف ان کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔
- عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے یکجہتی ٹرائل کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد قابل بھروسہ علاج کا تعین کرنا ہے
- برطانیہ کا دعویٰ ہے کہ اس حوالے سے اس کا ٹرائل دنیا میں سب سے بڑا ہے، جس میں تاحال پانچ ہزار سے زیادہ مریض حصہ لے رہے ہیں
- دنیا بھر میں کئی تحقیقی سینٹرز کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے خون سے علاج ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں
Comments
Post a Comment