وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اب تک وزیرِ اعظم عمران خان کی کال پر 10 لاکھ نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں جو کورونا وائرس کے خلاف رضاکارانہ طور پرحکومت کی مدد کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔۔۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق سیالکوٹ میں کووِڈ 19 ریلیف ٹائیگر فورس کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کورونا وائرس کے حوالے سے ضوابط پر عملدرآمد اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔۔۔
انھوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بنائے گئے۔۔ حکومتی ضوابط پر عملدرآمد اور عید کے اجتماعات کی انتظام کاری میں مقامی انتظامیہ کی مدد کرے گی۔۔
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور حکومت انھیں بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔
Comments
Post a Comment