نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 2 جون کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا, جس میں بجٹ کی تجاویز پیش کی جائیں گی. اور پھر اسے 12 جون کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان 12 جون سے قبل باقاعدگی کے ساتھ بجٹ بریفنگ لیتے رہیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ, وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کے مجموعی حجم میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے. اور آئندہ مالی سال کے لیے ساڑھے 7 ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے,کے مطابق رواں سال وفاقی بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے تک خسارے کا امکان ہے۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ 530 ارب روپے تک مختص کیے جانے کی توقع ہے۔ بجٹ میں تعمیراتی صنعت کو خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے ،جب کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب سے زیادہ مختص کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ بجٹ محصولات کا ہدف ساڑھے 4100 سے 4500 ارب مقرر کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش پر ٹیکس کی شرح میں مزید کمی، کورونا سے نمٹنے اور کاروباری طبقے کے ریلیف کیلئے ایک ہزار ارب سے مختص کیے جانے کا بھی امکان ہے
Comments
Post a Comment