نوجوان لڑکی گھر بیٹھے 20 لاکھ روپے ماہانہ کمانے لگی مگر کیسے؟ طریقہ بتادیا۔۔۔


لندن کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں اور مختلف نوع کے کاروبار شدید مندی کا شکار ہیں ایسے میں ایک برطانوی لڑکی کا کاروبار دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے جو گھر بیٹھے لاکھوں روپے کما رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 24سالہ جیما بروڈسٹاک نامی یہ لڑکی برطانوی علاقے ڈربی شائر کی رہنے والی ہے جو ورچوئل اسسٹنٹ کا کام کرتی ہے وہ ہفتے میں 20گھنٹے گھر بیٹھے کام کرتی ہے اور ماہانہ 10ہزار پاﺅنڈ تقریباً 20
لاکھ روپے کما رہی ھے۔۔
وہ مختلف فلاحی تنظیموں اور چھوٹے کاروباروں کے مالکان کی معاونت کرتی ہے جن میں تھراپسٹ- بزنس کوچز- بلاگر- ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اور بیوٹی سیلونز کے مالکان وغیرہ شامل ہیں
ان لوگوں کے پاس کچھ ٹاسکس کے لیے وقت نہیں ہوتا چنانچہ جیما ان کے لیے یہ کام کرتی ہے اور ان سے معاوضہ حاصل کرتی ہے  ان ٹاسکس میں ای میلز کا جواب دینا انوائسز بھیجنا میڈیا اکاﺅنٹس چلاناوغیرہ شامل ہیں جیما نے یہ کام مارچ 2019ءمیں شروع کیا تھا اور تب سے اس کے کلائنٹس کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جیما کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران اس کے کلائنٹس کی تعداد میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔۔اور اس کے لیے اکیلے یہ کام سنبھالنا ممکن نہیں رہا لہٰذا اس نے چار لوگوں کو ملازم رکھ لیا ہے۔ جو اس کے لیے کام کرتے ہیں جیما کا کہنا تھا کہ اب میں لوگوں کو ورچوئل اسسٹنٹ کا کام سکھاتی بھی ہوں اور اس کا بھی معاوضہ لیتی ہوں  یہ میرا سائیڈ بزنس بن چکا ہے اور اس سے بھی میں اچھی خاصی آمدنی حاصل کر لیتی ہوں اس آمدنی سے میں اپنا تمام قرض اتار چکی ہوں اور اب گھر خریدنے کے لیے رقم جمع کر رہی ہوں۔۔۔

Comments