خاتون سمیت مزید 3 اراکین اسمبلی میں کورونا کی تصدیق نام بھی سامنے آگئے..


سینیٹ کے دو ارکان سینیٹر مولانا عطا الرحمان ، سینیٹر فدا محمد اور متحدہ قومی مومنٹ ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے دونوں سینٹرز کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا
دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما نے اپنے
 بیان میں کہا ہے کہ میرے شوہرنےحال ہی میں  بلوچستان کا سفرکیا تھا اور ہم دونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں منگلا شرما خواتین کی مخصوص نشت پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔۔

Comments