ملک بھر میں 56 روز بعد ٹرین آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا ہے، اس سلسلے میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور ریلوے سٹیشنز پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ صبح سویرے کئی ٹرینیں اپنی منازل کے لیے روانہ بھی ہو گئیں۔۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے سلسلے میں معطل ٹرین آپریشن کا آج سے پھر آغاز ہو گیا ہے۔ آج سبک رفتار صبح ساڑھے7 بجے لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے صبح سویرے 2 ٹرینیں روانہ ہو گئیں۔ پشاور کینٹ سٹیشن سے آج 3 ٹرینیں چلائی جائی جا رہی ہیں۔
قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر ساڑھے4 لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی شاہ حسین ایکسپریس شام 7 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی راولپنڈی سے پاکستان ایکسپریس 393 مسافروں کو لے کر کراچی روانہ ہو گئی۔ دوسری ٹرین سبک رفتار لاہور روانہ ہوگی۔۔
Comments
Post a Comment