پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کےحوالےسےایس اوپیزتیار 6 شہروں میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ ہفتے میں تین دن مکمل لاک ڈائون ہوگا فیاض الحسن چوہان

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کےحوالےسےایس اوپیزتیار6  شہروں میں نرمی نہ کرنے کا فیصلہ ہفتے میں تین دن مکمل لاک ڈائون ہوگافیاض الحسن چوہان

وفاقی حکومت کی طرف سے آج سے لاک ڈائون میں نرمی کا اعلان کردیا گیا تاہم   پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کےحوالےسےبھی ایس اوپیزتیار کر لیے گئے ہیں اور  کورونا پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر 6 بڑےشہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوگی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تین دن جمعہ۔۔ ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈائون ہوگا  جبکہ پیر منگل بدھ اور جمعرات نرمی ہوگی نرمی کے ا ن دنوں ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت میں چھوٹی دکانیں اور بازاروں میں کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم بڑے پلازے اور شاپنگ مالز تمام ساتوں دن بند رہیں گے
نیوز کے مطابق بڑےشہروں میں لاہور_فیصل آباد_ملتان_گوجرانوالہ_راولپنڈی_گجرات شامل ہیں. ان شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن بدستورجاری رہےگا تاہم  15 اضلاع میں کوروناکےکم پھیلاؤکےباعث لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی, ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ   لاک ڈاؤن میں نرمی والےشہروں میں شیخوپورہ_ننکانہ_ساہیوال_اوکاڑہ_ نارووال_حافظ آباد_جہلم_خوشاب_بہاولپوربہاولنگر_لیہ _مظفرگڑھ،وہاڑی،لودھراں اوردیگراضلاع  شامل ہیں،  لاک ڈاؤن میں نرمی 18 مئی تک ہوگی.اس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے نئے فیصلے ہوں گے. کیسز کو دیکھتے ہوئے دوبارہ لاک ڈائون میں سختی یا ختم کیا جاسکتا ہے 
یاد رہے کہ  پنجاب حکومت نے وفاق سے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی سفارش بھی کی پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کی سفارش کی ہے۔اگر وفاق رضامند ہوگیا تو بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن برقراررکھیں گے۔۔۔۔

Comments