کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ امریکی صدر ٹرمپ کو ثبوت مل گئے؟؟


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے سی لیبارٹری سے پھیلاو کے ثبوت خود دیکھے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ وائٹ ہاوس میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب کے دوران کیا ہے۔۔۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا آپ نے کورونا وائرس کے ووہان کی  لیبارٹری سے پھیلاو کے ثبوت دیکھے ہیں تو انہوں نے کہا جی ہاں دیکھے ہیں۔۔۔

ا س کے ساتھ ہی امریکی صدر نے ایک بار پھر اپنے جواب کو دہرایا

ٹرمپ کو بتایا گیا کہ امریکی خفیہ اداروں نے تو اس وائرس کے لیبارٹری سے پھیلا کی تردید کی ہے جس پر امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے خفیہ اداروں کی ایسی کوئی رپورٹ ابھی تک نہیں دیکھی ہے۔۔۔۔

اس سے قبل امریکہ کے خفیہ اداروں کی جانب سے کہا گیا ہے۔ کہ نہ تو کورونا وائس انسانوں کا بنایا ہوا ہے اور نہ ہی اس میں جینیاتی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ فی الحال اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ وائرس رابتدا میں پھیلا کہاں سے؟؟





Comments