ہفتے سے کن کن دکانوں اور انڈسٹری کو کھول دیا جائے گا ؟ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں۔۔۔


وفاقی وزیر اسد عمر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج قومی رابطہ کمیٹی میں چھ اہم نکا ت پر اتفاق کر لیا گیاہے  پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے  وزیراعظم عمران خان نے ہمیں اس پر مزید غور کرنے کا کہاہے سب سے پہلے کنسٹریکشن انڈسٹری کو کھول دیا گیا اب دوسرے فیز پر جارہے ہیں جس پر اتفاق ہو گیاہے۔۔۔
اسد عمر کا کہناتھا کہ ہفتے کے روز سے آج اجلاس میں چھوٹی مارکٹیں کھولنے پر اتفاق کیا گیاہے  دیہی علاقوں اور محلوں میں دکانیں کھولی جائیں گی جہاں پر ہجوم اکھٹا ہونے کے امکانات نہیں ہوتے  انہوں نے کہا کہ ایک تجویز یہ بھی تھی کہ افطاری کے بعد دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے تاہم اب اتفاق ہواہے کہ سحری کے بعد سے شام پانچ بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی ہفتے میں دو دن ایسے ہوں گے جب تمام مارکٹیں بند ہوں گی اور اس دوران صرف میڈیکل سٹورز اور ضروری اشیاء کے کاروبار کی اجازت ہو گی ۔۔۔


Comments