Skip to main content

کورونا کے علاج کیلئے موثر دوا چند ہفتوں میں پاکستان میں مینوفیکچر ھونا شروع ہو جائے گی ۔۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے خوشخبری سنادی۔۔۔


 معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج کیلئے موثر دوا کی چند ہفتے میں پاکستان میں مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی، دوا کا نام ری میڈیسویر ہے، دوا انجکشن کی صورت میں ہے۔

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا امریکا میں کورونا کے حوالے سے ایک دوا بنائی گئی ہے۔امریکا کی تیار کردہ دوا کے صحت افزا نتائج ملے۔پاکستان سے یہ دوا 127 ممالک کو ایکسپورٹ کی جاسکے گی۔ ریمڈیسویر کے استعمال سے مرض کی شدت میں 30 فیصد کمی آئی 6 سے 8 ہفتے تک کورونا کے علاج کیلئے دوا تیار ہوسکے گی وزیراعظم نے کمپنی کو آمادہ کیا کہ یہ دوا پاکستان میں تیار ہوسکتی ہے۔۔۔
معاون خصوصی صحت نے مزید کہا جیلی ایٹ نے دنیا بھر کی 5 کمپنیوں کو تیاری کا لائسنس دیا ہے۔جیلی ایٹ کی تیار کردہ دوائی پاکستان میں بھی تیار کی جاسکے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد کمپنی دوا بنائے گی۔امریکی کمپنی گیلیڈ نے دنیا بھر کی 5 کمپنیوں کو تیاری کا لائسنس دیا ہے۔گیلیڈ کی تیار کردہ دوائی پاکستان میں بھی تیار کی جاسکے گی

Comments