سعودی عرب میں پانچ روزہ مکمل کرفیو اور لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا. عید الفطر سادگی سے منائی جائے گی,کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عوامی اجتماعات پر پابندی جبکہ مساجد میں نمازِ عید کے علاوہ دیگر نمازوں کی ادائیگی پر بھی پابندی قائم رہے گی،سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ جس میں سعودی عرب بھر میں پانچ روزہ 24 گھنٹوں پر محیط کرفیو اور لاک ڈاؤن شامل ہے۔۔
عید الفطر کی نماز مساجد اور کھلے میدانوں میں پڑھنے پر پابندی ہوگی تاہم مساجد کے مؤذن مساجد سے عید کی نماز سے قبل تکیبر لاؤڈ اسپیکر پر پڑھ سکتے ہیں، جبکہ لوگوں کو عید کی نماز بنا خطبے کے گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اہم کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی روزمرہ اشیاء کی دوکانیں میڈیکل سٹورز اور ہوٹل کھلے رہیں گے۔
Comments
Post a Comment