حکومت نے دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر کا اعلان کردیا کتنی نوکریاں ملیں گی؟ بڑی خوشخبری مل گئی۔


حکومت کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان کردیا گیا ہے۔منصوبے سے ساڑھے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔۔۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تمام نسلوں کیلئے بہت بڑی خبر ہے۔ یہ ہماری معیشت کیلئے بھی محرک ثابت ہوگا۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے ساڑھے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی اس منصوبے سے ساڑھے 4 ہزار ہائیڈل پاور ملے گی اور یہ 12 لاکھ ایکڑ کو سیراب کرے گا۔۔۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی بدولت تربیلا ڈیم کی عمر میں 35 سال کا اضافہ ہوجائے گا۔۔۔۔

Comments