چائنہ والے امریکہ سے کیا چرا نے کی کوشش کررہے ہیں؟؟


امریکی انٹیلی جنس ادارے ایف بی آئی اور سائبر سکیورٹی سے وابستہ ماہرین نے الزام لگایا ہے۔ کہ چینی  حکومت سے روابط رکھنے والے چینی ہیکرز امریکہ سے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کیلیے کی جانے والی تحقیق چرانے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔
موقر جرائد وال سٹریٹ جنرل اور نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی عہدیداراوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہیکرز کا رابطہ چینی حکومت سے ہے امریکی حکومت کی جانب سے آئندہ چند روز می٘ں اس حوالے سے باضابطہ طور پر خبردار کیاجاسکتا ہے۔۔۔
دوسری جانب بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زہاؤ لیجیان نے امریکی اداروں کے الزامات کو مسترد کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ چین ان سائبر حملوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ان کا کہنا تھا کہ کووِڈ 19 کے علاج اور ویکسین سے متعلق تحقیق میں ہم دنیا کی رہنمائی کررہے ہیں اس لیے چین کو افواہوں اور شواہد کی عدم موجودگی میں بدگوئی سے نشانہ بنانا غیر اخلاقی ہے۔۔۔

Comments