امریکہ نے مارچ میں جس کورونا ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کیاتھا۔۔ اس کے حیران کن نتائج سامنے آگئے ہیں۔امریکی بائیو ٹیک کمپنی موڈرینا کاکہنا ہے۔ کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا انسانوں پر آزمائش کر پہلا مرحلہ کامیاب رہا ہے۔ اور ویکسین نے تمام 45 رضاکاروں میں اینٹی باڈیز بنائیں۔
موڈرینا کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اسٹیفن بینسل کا کہنا تھا۔ کہا ابتدائی کامیابی کے بعد اب ان کی کمپنی ویکسین کے تیسرے مرحلے کیلئے تیار ہے۔ جو کہ جولائی میں شروع کیا جائے گا۔۔ اور اس میں کامیابی کی صورت میں ویکسین کی تیاری کیلئے لائسنس کے حصول کی باضابطہ درخواست کی جائے گی موڈرینا ان سات کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے اپنی ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کیاتھا۔۔۔
Comments
Post a Comment