اگر آپ یہ کام کرسکتے ہیں۔۔؟تو فیس بک آپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے دے گا تفصیلات پڑھیں۔۔


(MEMES)
 سوشل میڈیا پر میمز بے حد مقبول ہیں اور ان کی
 مقبولیت کی وجہ ان کا مزاحیہ ہونا ہے.. تاہم لوگ ایسی نفرت انگیز میمز بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں. جن میں لوگوں کونسل مذہب یا دیگر کئی حوالوں سے ٹارگٹ کیا جاتا ہے ۔منافرت پھیلائی جاتی ہے اب فیس بک نے ایسی میمز کو روکنے کے لیے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور ڈویلپرز کے لیے ایک بڑی پیشکش کر دی ہے انڈیا ٹائمز کے مطابق فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ جو ڈویلپر مصنوعی ذہانت کی حامل ایسی ٹیکنالوجی تیار کرے گا جو فیس بک پر نفرت انگیز میمز کا سراغ لگا سکے اور انہیں روک سکے اسے 1لاکھ ڈالر (تقریباً1کروڑ 61لاکھ روپے) انعام دیا جائے گا۔

Comments