عید کس دن ہوگی؟ بالآخر فواد چوہدری نے حتمی تاریخ بتادی، مفتی منیب الرحمان پر بھی طنز کے نشتر برسادیے...



وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیشگوئی کی ہے کہ عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔

فواد چوہدری نے سمندر پار پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ قمری کیلنڈر کے حساب سے رواں برس عیدالفطر  24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔۔

انہوں نے کہا، کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی اپنے الگ الگ راستوں پر کھڑے ہیں ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی عملی اہمیت باقی نہیں رہ جاتی چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا۔۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے چاند پر لمبے عرصے تک رہنے والا مشن بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے مستقبل میں مولوی صاحبان کیلئے چاند پر عید کرنا بڑا چیلنج بن جائے گا۔۔



Comments