دنیا ایک بارپھرپابندیوں کیلئے تیار رہےعالمی ادارہ صحت نے نیا خدشہ ظاہر کردیا


اٹلی کینیڈا اور امریکا کے کچھ علاقوں سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کیے گئے لاک ڈاون میں یا تو نرمی کردی گئی ہے یا پھر نرمی کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس پرعالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر تنبیہ کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ دنیا لاک ڈاون میں احتیاط اور آہستگی کے ساتھ نرمی کرے اور ساتھ ہی وبا کے دوبارہ سراٹھانے کے لیے بھی تیاررہے۔۔۔۔
عالمی ادارے کےڈاکٹر ریان کے مطابق کورونا کی شدت  اگرکم ہورہی ہے تو بھی احتیاط لازم ہے لوگ صحت صفائی اور سماجی دوری کے ضوابط پر ابھی عمل پیرا رہیں جبکہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔۔۔۔

Comments