پاک چین تعلقات اور سی پیک کے حوالے سے امریکی معاو ن وزیر خارجہ کے الزامات،چین نےمیدان میں آتے ہوئے زور داراعلان کر دیا..



پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے پاک چین کے تعلقات اور سی پیک کے حوالے سے سبکدوش ہونے والی امریکی معاو ن وزیر خارجہ برائے جنوبی ووسطی ایشیا ایلس ویلز کے حوالے سے بیان کو غیر ذمہ داران قرا ر دیتے ہوئے اس کا سخت نوٹس لے لیا. اور کہاہے کہ ان کی تقریر مکمل طور پربے بنیاد اوران کے پرانے لہجے کا عکس ہے. یہ پاک چین تعلقات اورسی پیک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور ناکام کوشش ہے. ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں چین نے پاکستان کو55ملین ڈالر کے طبی آلات اور سازوسامان عطیہ کیاہے.ہم پاکستان کو مساوی شراکت دار سمجھتے ہیں. اور کبھی اس سے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا.کووڈ 19سے پاکستان کی معیشت پر بہت برے اثرات پڑے ہیں اور وہ ا س چیلنج سے کامیابی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کررہا.ہم پاکستان امریکہ تعلقات پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے. لیکن امید بھی کرتے ہیں کہ امریکہ پاک چین تعلقات کے حوالے سے احترام کا مظاہرہ کرے گا.غیر ذمہ دارانہ تقریر اور بے بنیاد الزامات اس کی کوئی مدد نہیں کرینگے, ہم یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ امریکہ اپنی سرد جنگ کی ذہنیت کو بھی ترک کردےگا  اورپاکستان کی ٹھوس مدد کرے گا۔
جمعرات کو پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے پاک چین کے تعلقات اور سی پیک کے حوالے سے سبکدوش ہونے والی امریکی معاو ن وزیر خارجہ برائے جنوبی ووسطی ایشیا ایلس ویلز کے حوالے سے بیان کو غیر ذمہ داران قرا ر دیتے ہوئے ،اس کا سخت نوٹس لیاہے۔ اور کہاہے، کہ ان کی تقریر مکمل طور پربے۔ بنیاد اوران کے پرانے لہجے کا عکس ہے سفارتخانے کے ترجمان نے کہاکہ یہ پاک چین تعلقات اورسی پیک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور ناکام کوشش ہے،ہم اسکی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق آج پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 69 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، دونوں ملکوں نے سدابہار دوستی قائم کی اور اسے مستحکم کیا،ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور حمایت بھی کرتے ہیں،ہم مشترکہ خوشحالی کیلئے بھی تعاون کرتے ہیں۔







Comments