وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے عید الفطر سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے, کہ یہ عید گزشتہ تمام عیدوں سے مختلف ہے۔۔
انہوں نے کہا، اس بار ہم روائتی انداز میں گلے نہیں مل سکیں گے۔ کیونکہ اس سےکورونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ ہے انہوں نے ہدایت کی کہ اس بار اپنے پیاروں کو دور سے عید مبارک کہیں تاکہ کورونا کو پھیلاو کا موقع نہ ملے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ عید گزشتہ عیدوں سے مختلف ہے، اس عید نے بہت فرق ڈال دینا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے سے گلے نہیں ملنا کیونکہ اس سے وائرس کے پھیلاو کا خدشہ ہے۔
ظفر مرزا نے کہا عید پر فاصلے اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ دوسروں کو مبارکباد دینی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ جبکہ اموات ایک ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں۔
Comments
Post a Comment